سپریم کورٹ میں جسٹس مظہر عالم کی عدم دستیابی کے باعث جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت موخر

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:31

سپریم کورٹ میں جسٹس مظہر عالم کی عدم دستیابی کے باعث جسٹس قاضی فائز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ میں جسٹس مظہر عالم کی عدم دستیابی کے باعث جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت موخر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے قریبی عزیز کا انتقال ہوا جس کے بعد وہ ڈی آئی خان روانہ ہو ئے۔جسٹس مظہر عالم کی عدم دستیابی کے باعث جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت موخر کر دی گئی ۔سپریم کورٹ نے بذریعہ نوٹس تمام وکلاء اور ایڈووکیٹ آن ریکارڈز کو مطلع کر دیا۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرنا تھی۔

متعلقہ عنوان :