Live Updates

پی ٹی آئی کے کرایے کے وزیر حکومت کی ڈگمگا تی کشتی کو نہیں بچا سکتے‘سلیم ر ضا

نااہل حکومت نے 400محکمو ں کو نجی سیکٹر کے حوالے کرنے کااعلان کر کے غر یب د شمنی کا مظاہرہ کیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کرایے کے وزیر حکومت کی ڈگمگا تی کشتی کو نہیں بچا سکتے ، نااہل حکومت نے 400محکمو ں کو نجی سیکٹر کے حوالے کرنے کااعلان کر کے غر یب د شمنی کا مظاہرہ کیا ، اگر پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل رہی تو عوام پر عذا ب بننے کی بجائے عمران خان مستعفی ہو جا ئیں۔

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر جو وعدے کیے تھے ا ن وعدو ں پر وہ یو ٹر ن لے چکے ہیں ، مہنگائی بے روز گاری کاجن قا بو کرنے میں حکومت مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصا ف کی ملک د شمن پا لیسیو ں سے ہر پاکستانی پر یشان ہے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے حکومت مہنگا ئی کا ذمہ دار سا بق حکمرانو ں کو ٹھہرا رہی ہے ، انہو ں نے کہا کہ مو لانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ نے وزیرو ں مشیروں اور ایوان اقتدارکی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں ، ابھی مارچ کا اعلان ہوا تو حکومت ہواس با ختہ ہو کر کرداری کشی کررہی ہے جب لو گ اسلام آبا د جا ئیں گے تو حکومت کا کیا بنے گا،نااہل حکومت کے خا تمے کا وقت قر یب آ چکا ہے ، پی ٹی آئی لیڈر شپ کاکڑااحتسا ب پوری قوم کی آواز بن چکاہے اقتدار کے خا تمہ پر سب چور تر ین پکڑے جا ئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات