سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے اہل خانہ اور فرنٹ مینوں کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی

عدالت نے خورشید شاہ کی بیویوں کو عارضی طور پر حاضری سے استثنی دے دیاجبکہ ملزمان کو تحقیقات میں نیب سے تعاون کرنے کا بھی حکم

بدھ 16 اکتوبر 2019 14:37

سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے اہل خانہ اور فرنٹ مینوں کی ضمانت میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے اہل خانہ اور فرنٹ مینوں کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب کی تحقیقات کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ اس موقع پر خورشید شاہ کی2 بیویوں، داماد، فرنٹ مینوں سمیت16 افراد نے درخواستِ ضمانت جمع کروائی۔

(جاری ہے)

نیب نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کے بینک اکائونٹس اور اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں،نیب نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ، فرخ شاہ، لڈو مل، پہلاج،اعجاز بلوچ اور اجیت کمال نیب کو مطلوب ہیں۔ ان کے علاوہ فرنٹ مین قاسم علی شاہ، آفتاب سومرو سمیت دیگر ملزمان بھی نیب کو مطلوب ہیں۔عدالت نے خورشیدشاہ کی بیویوں، بیٹوں،فرنٹ مینوں کی عبوری ضمانت میں15نومبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے خورشید شاہ کی بیویوں کو عارضی طور پر حاضری سے استثنی دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو تحقیقات میں نیب سے تعاون کرنے کا حکم بھی دیا۔