عالمی سیاسی رہنمائوں کے اکائونٹس ہماری انتظامی پالیسی سے بالا نہیں، فیس بک،ٹوئٹر

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:25

عالمی سیاسی رہنمائوں کے اکائونٹس ہماری انتظامی پالیسی سے بالا نہیں، ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک اور ٹوئٹر نے کہا ہے کہ عالمی سیاسی رہنمائوں کے اکائونٹس ہماری انتظامی پالیسی سے بالا نہیں،ہمارا مقصد اپنے قواعد کو عدل وانصاف اور غیرجانبداری سے نافذ کرنا ہے۔یہ بات انھوں نے گزشتہ روز اپنے بلاگ میں جاری بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

فیس بک اور ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ ہم آج یہ واضح کرنا چاہتے ہیںکہ عالمی رہنماؤں کے اکاؤنٹس ہماری پالیسیوں سے بالاتر نہیں ،ہم نے اپنی پالیسی میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی جس سے سیاسی بیان بازی کو راستہ مل سکتا ہو۔

ٹوئٹر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اپنے قواعد کو عدل وانصاف اور غیرجانبداری سے نافذ کرنا ہے،ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہم تیزی سے پیچیدہ اور پولرائزڈ سیاسی ماحول میں کام کر رہے ہیں،ہم اپنی پالیسیوں اور طرز عمل بارے مشورے جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اشتہار چلانے کی اجازت دینے پر فیس بک پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :