پیر نور الحق قادری سے ہالینڈ کے سفیر سے ملاقات ، دونوں ممالک کے مابین قائم تعلقات پر تبادلہ خیال

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے اسلام آباد وزارت مذہبی امور کے دفتر میں ہالینڈ کے سفیر وانٹرپلم سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین قائم تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان اور ہالینڈ کے مابین بردرانہ تعلقات قائم ہیں اور یہ تعلقات روز بروز مضبوطی کے جانب رواں دواں ہے۔

وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ایک جیسے حقوق حاصل ہیں اور ان اقلیتوں کی جتنی بھی دینی تہوار یا دن ہے انکو پاکستان میں حکومتی سطح پر منایا جاتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں حکومت پاکستان کرتارپور منصوبے کا افتتاح کرنے جارہے ہیں جس کے بعد ہندوستان میں رہنے والے لاکھوں سکھوں کو بابا گرونانک کی آخری آرام گاہ پر سکھ مذہب کے رسومات ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

روزانہ کی بنیاد پر ہندوستان سے 5 ہزار سیکھ یاترا پاکستان آئینگے۔ویزہ پالسی میں بھی اسانی پیدا کی گئی ہے۔پاکستان میں تمام مذہبوں کے لوگ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ہالینڈ کے سفیر وانٹر پلم نے وفاقی وزیر نوارلحق قادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور کے بین مذاہب و ہم آہنگی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ہالینڈ میں موسمیاتی تبدیلیاں بہت تیزی سے بدل رہی ہے اور ہالینڈ اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہیش مند ہیں۔