ترکی اور شامی فوج کے درمیان تصادم نہیں ہونے دینگے ، روس

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:21

ترکی اور شامی فوج کے درمیان تصادم نہیں ہونے دینگے ، روس
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) روس نے کہا ہے کہ وہ ترکی اور شامی فوج کے درمیان تصادم نہیں ہونے دے گا۔شام میں روس کے نمائندہ خصوصی الیگزینڈر لاورینٹیو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تصادم بالکل بھی قابل قبول نہیں ہوگا اور اس حوالے سے روس ترکی اور شامی حکام دونوں سے رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

الیگزینڈر لاورینٹیو نے کہاکہ روسی افواج شمالی شام میں ترکی اور شامی افواج کے درمیان ممکنہ تصادم والے علاقے منبج میں گشت بھی کررہی ہیں۔

گذشتہ روز کٴْرد ملیشیا سے معاہدے کے بعد شام کی سرکاری افواج ترک سرحد کے قریبی علاقے عین العیسا اور تلتمیر میں داخل ہوگئی تھیں،شام میں موجود کٴْردوں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے ترکی کی جانب سے ان کے خلاف جاری کارروائی کو روکنے کیلئے اپنی فوج شمالی سرحد پر بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔