حجرہ شاہ مقیم میں پولیس کی کارروائی، دو ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب برآمد

انسپکٹر رانا عمران ٹیپو کی ایک اور کارروائی کے دوران علی رضا نامی شخص سے ناجائز پستول بھی برآمد ہوا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 16 اکتوبر 2019 17:13

حجرہ شاہ مقیم میں پولیس کی کارروائی، دو ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ..
اوکاڑہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی،ساجد علی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہیں۔ ناجائز اسلحہ اور منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف پولیس فورس اپنی بھرپور کارروائیوں سے انہیں نشانِ عبرت بنا دیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماج دُشمن عناصر اپنے مالی مفادات کے لیے معاشرہ کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، جن کو پولیس مسلسل ناکام بنا رہی ہے۔

حجرہ شاہ مقیم میں ایس ایچ او انسپکٹر رانا عمران ٹیپو نے کارروائی کرتے ہوئے محمد اعظم اور جاوید سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کی جبکہ ملزم علی رضا سے ناجائز پسٹل برآمد ہوا۔ ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ دیگر تھانہ جات کے ذمہ داران بھی اس مہم میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور ایسے عناصر جو اپنے مالی مفادات کے لیے سماج کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق گھیرا تنگ کر دیں۔