بابر اعظم کے لاجواب شاٹ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا

بابر اعظم کی صرف 59 گیندوں پر 102 رنز کی دھواں دھار اننگز پر مداح خوشی سے نہال

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 اکتوبر 2019 17:17

بابر اعظم کے لاجواب شاٹ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر2019ء) فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کے درمیان اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم کے اپنی سنچری کے دوران کور ڈرائیو پر مارے گئے چھکے نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔یوں تو بابر اعظم اپنی ورسٹائل بلے بازی کی بدولت جانے جاتے ہیں مگر باہر جاتی ہوئی گیند کو بیک فٹ پر ہو کر کور ڈرائیو پر باﺅنڈری سے باہر پھینکنے کا ان کا یہ شاٹ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے یہ بے مثال شاٹ سینٹرل پنجاب کی اننگز کے چھٹے اوور میں مارا جب فاسٹ باﺅلر انور علی گیند کرا رہے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ گراﺅنڈ میں بیٹھے شائقین ابھی ان کے اس شاٹ پر داد دے ہی رہے تھے کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیائے کرکٹ میں اس شاٹ کے چرچے شروع ہوگئے۔