عالمی برادری اور امن پسند مما لک مقبوضہ کشمیر کے عوام کوقابض بھارتی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا کاکشمیر سے متعلق کانفرنس سے خطاب

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:41

عالمی برادری اور امن پسند مما لک مقبوضہ کشمیر کے عوام کوقابض بھارتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے عالمی برادری اور امن پسند ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کوقابض بھارتی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا اور انصاف فراہم کریں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو لندن میں کشمیر سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کانفرنس کا اہتمام جموں و کشمیر حق خودارادیت موومنٹ انٹرنیشنل نے کیا تھا۔کانفرنس میں برطانوی ارکان پارلیمٹ،لارڈز،کونسلرز،برٹش پاکستانی و کشمیریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے لارڈ قربان حسین،ارکان پارلیمنٹ،جیک بریٹن،جونتھن لارڈ،ناز شاہ اور چیئر مین جے کے ایس ڈی ایم آئی راجہ نجابت حسین نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے شرکاء کو مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جاری انسانی بحران سے آگاہ کیا۔

ہائی کمشنر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے بھارت پر دباو بڑھائیں اور کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عملدرآمف کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فاشسٹ اور ہندوتوا مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بہتے کشمیریوں پر خوف اور دہشت کا ماحول مسلط کر رکھا ہے۔ نفیس زکریا نے توقع ظاہر کی کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرینگے۔