محنت اور لگن کے ذریعے ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں ، چوہدری مسعود خالد

محکمہ زراعت کے ریٹائر ہونے والے آفیسران اعزاز میں الوداعی پارٹی،وزیر زراعت و اسماء نے ان کی کارکردگی کو سراہا

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) محنت اور لگن کے ذریعے ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں اور یہی خوبیاں ایک سرکاری آفیسر کو دوسرے سے ممتاز بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت و اسماء چوہدری مسعود خالد نے محکمہ زراعت کے ریٹائر ہونے والے آفیسران ناظم اعلیٰ زراعت خواجہ خورشید احمد اور ڈائریکٹر زراعت راجہ محمد آصف کے اعزاز میں الوداعی پارٹی سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

تقریب میں سیکرٹری زراعت راجہ طارق مسعود خان ،ناظم اعلیٰ زراعت محمد بشیر بٹ ، ناظم اعلیٰ لائیوسٹاک راجہ مطلوب حسین اور محکمہ کے دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ وزیر زراعت و اسماء چوہدری مسعود خالد نے ریٹائرہونے والے آفیسران کی محکمہ کے لیے خدمات کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :