ڈاکٹر فاروق ستار کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں آئندہ سماعت تفتیشی افسر کو گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:25

ڈاکٹر فاروق ستار کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں آئندہ سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی) ڈاکٹر فاروق ستار کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں آئندہ سماعت تفتیشی افسر کو گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کیخلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کی جانب سے گواہ پیش نہیں کیا گیا۔ وکیل صفائی لطیف پاشا نے موقف دیا کہ اس کیس کو جان بوجھ کا طول دیا جارہا۔ اس کیس میں تاخیری حربے استعمال کرکہ کیس نہیں چلایا جارہا۔

(جاری ہے)

فاروق ستار کو بے بنیاد الزامات کے تحت کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت کا آئندہ سماعت تفتیشی افسر کو گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

عدالت نے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق فاروق ستار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ کیس میں فاروق ستار کی ضمانت میں توثیق کی جا چکی ہے۔ پاکستان کوارٹر کے مکینوں کے بیدخلی کیخلاف مظاہرے میں فاروق ستار نے شرکت کی تھی۔ فاروق ستار نے عوامی نمائندہ کی حیثیت سے مظاہرے میں شرکت کی۔ پولیس نے بددیانتی کی بنیاد پر فاروق ستار کا نام ایف آئی ار میں نامزد کیا۔ فاروق ستار کیخلاف تھانہ سولجربازار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔فاروق ستار کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔