اثاثہ جات و منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہبازمزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

آشیانہ‘ رمضان شوگر ملز کیس‘ شہباز شریف کمر درد کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:29

اثاثہ جات و منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہبازمزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے اثاثہ جات و منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھج دیا جبکہ آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کمر درد کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالتی سماعت کے موقع پرحمزہ شہباز کوسخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیاگیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اثاثہ جات ریفرنس جلد عدالت پیش کر دیاجائیگا، عدالت نے حمزہ شہباز کومزید14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا تے ہوئے سماعت 30اکتوبرتک ملتوی کردی جبکہ آشیانہ اوررمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف کمردرد کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہمارے سامنے اکثر ملزم کمردردکا شکار ہیں،آشیانہ اقبال کیس میں استغاثہ کے مزید دوگواہوں شکیل احمد اورثاقب الرحمن پرجرح مکمل کرلی گئی،عدالت نے فواد حسن فواد، احد چیمہ اورشریک ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 24 اکتوبر تک توسیع کردی‘حمزہ شہباز کی آمد کے موقع سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔