احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے تمام اثاثے اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیدیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:29

احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے تمام اثاثے اور جائیدادیں ضبط کرنے کا ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) لاہورکی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے تمام اثاثے اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے نیب کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کئے جانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی جس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات پر سلمان شہباز کی طلبی کے حوالے سے انکی رہائش گاہ کے باہر اور عدالتی دروازے کے باہر اشتہارات لگائے گئے‘ عدالت نے نیب کو جائیدادیں قرق کئے جا نے اور متعلقہ محکموں کو آگاہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کر دی۔

یادرہے کہ نیب نے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے اور اشتہاری قرار دینے کی احتساب عدالت سے استدعا کررکھی تھی۔