چیف انجینئرایم ڈی اے ی جاوید احمد قریشی کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:55

ملتان ۔ 16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) چیف انجینئرایم ڈی اے ی جاوید احمد قریشی کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ ممبران میں ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمد چغتائی ،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن اکرام عزیز بلوچ،چیف ٹریفک آفیسر ملتان کی نمائندگی کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک احسان اور ایڈمن انسپکٹر امجد خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مدنی چوک فلائی اوور کا ابتدائی تخمینہ لاگت اور پی سی ٹو کی تیاری کے لئے کیس آئندہ گورننگ باڈی میںمنظوری کے لئے پیش کرنے کی اجازت لی گئی اور فاطمہ جناح فیز i اورii میں ابھی تک شروع نہ ہونے والے ترقیاتی کام ، بیوٹیفکیشن اور شجر کاری شروع کرنے کی بھی منظوری لی گئی۔اجلاس میں ممبران کے علاوہ ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ چوھدری اصغر،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ رائو ذکا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ علیم خان شریک تھے۔