شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی سیری بیگوان رلیجس ٹیچرزیونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:58

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے وائس چانسلر ڈاکٹر حاجی عدنان بن حاجی بصر کی خصوصی دعوت پر سیری بیگوان رلیجس ٹیچرزیونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے نویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی اس موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرحاجی عدنان بن حاجی بصرسمیت یونیورسٹی کے دیگر انتظامی عملداران نے ڈاکٹر برفت کا شاندار استقبال کیااور انہیں اسٹیج پر خصوصی نشست پر بٹھایا گیااس موقع پراپنے خطاب میںسیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے وائس چانسلر ڈاکٹر حاجی عدنان بن حاجی بصر نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے اس دورے سے دونوں جامعات کے درمیان قربت کا تعلق مزید مضبوط ہوگا اور تدریسی و تحقیقی تعاون میں مزید اضافہ ہوگاکانووکیشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت میں خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے اپنے ہم منصب ڈاکٹر حاجی عدنان بن حاجی بصر کی جانب سے اس اہم تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ سندھ پاکستان کی قدیم اور بہترین یونیورسٹی ہے ، جہاں پر دنیا کی مشہور یونیورسٹیز سے پی ایچ ڈی کرنے والے انتہائی قابل اساتذہ کی اکثریت تدریسی خدمات سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ میں پاکستان بھر سمیت دنیا کی مختلف ممالک کے طلباء وطالبات بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ کی ڈگری کی پوری دنیا میں بڑی اہمیت ہے، یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپلائی کرنے والے بیرون ممالک کے طلباء و طالبات میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور وائس چانسلر ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انہیں تین سال کا عرصہ مکمل ہونے والا ہے ، اس تین برس کے عرصے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی میں تدریسی و تحقیقی معیار کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اہم اقدامات کئے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک کی اہم یونیورسٹیز سے تدریسی و تحقیقی تعاون کے سلسلے میں اہم یادداشت ناموں پر دستخط بھی کیے گئے ہیں جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں وائس چانسلرنے امید ظاہر کی کہ جامعہ سندھ اور سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے درمیان ہونے والے ایم او یو سے دونوں یونیورسٹیز کے اساتذہ، طلباء اور محققین کو بڑا فائدہ حاصل ہوگا اس سلسلے میں انٹرنیشنل کنوینشن سینٹربراکاس نیگارابرونائی دارالسلام میں منعقد کی گئی اہم تقریب میں دونوں جامعات کے ہم منصبوں کے درمیان فیکلٹی اور اسٹوڈنٹ ایکسچینج سمیت اہم تدریسی و تحقیقی تعاون پر مبنی یادداشت نامے پر دستخط بھی کیے گئے۔

اس دورے کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمدبرفت اور برونائی دارالسلام کے ہز میجسٹی سلطان حاجی حسن البولکیہ معذالدین وداللہ ابن المرحومسلطان حاجی عمر علی سیف الدین سعدالخیری والدعین جو سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج برونائی دارالسلام کے چانسلر بھی ہیں کے مابین اہم ملاقات بھی ہوئی۔ملاقات کے دوران تدریس و تحقیق سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی اور دونوں جامعات کے مابین تحقیقی و تدریسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر برونائی دارالسلام کے ہزمیجسٹی سلطان نے وائس چانسلر ڈاکٹر برفت کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کے عوام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان ہمیشہ برادرانہ تعلق رہا ہے ، جو وقت کے ساتھ مضبوط ہوا ہے اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے برونائی دارالسلام کے ہزمیجسٹی سلطان کی جانب سے کی گئی عزت افزائی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں جامعات کے درمیان تدریسی و تحقیقی تعاون کے بہتر نتائج حاصل ہونگے ۔

ڈاکٹر برفت نے جامعہ سندھ اور سیری بیگوان رلیجس ٹیچرز یونیورسٹی کالج برونائی کے مابین تدریسی و تحقیقی تعاون بڑھانے کے سلسلے میں برونائی دارالسلام میں پاکستان کے مقرر ہائی کمشنر عبدالعزیز طارق ، ڈپٹی ہائی کمشنر احمد علی اور پاکستان میں مقرر برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔