احتجاج کا واویلا کرنے والوںکے پاس کوئی فلا حی ایجنڈا نہیںہے، سردارعثمان بزدار

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:01

احتجاج کا واویلا کرنے والوںکے پاس کوئی فلا حی ایجنڈا نہیںہے، سردارعثمان ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور عمائدین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے شب و روز محنت کررہے ہیں اور نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے۔

سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت کا بیڑا غرق ہوا۔ تبدیلی سے خائف عناصرکو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

احتجاج کا واویلا کرنے والوںکے پاس کوئی ایجنڈاہے نہ فلاح عامہ کا کوئی پروگرام اور یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

انہو ںنے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیںگے۔ہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے اور تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔ عوام سے میرا رابطہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے اور میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔