حکومت پنجاب کے احکامات پر عوام کے مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 اکتوبر 2019 18:32

حکومت پنجاب کے احکامات پر عوام کے مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر اعلیI پنجاب کے احکامات پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن سید حماد عابد 1اکتوبر بروز جمعہ3:00 بجے یونین کونسل داراپور میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، پولیس افسران سمیت محکمہ صحت، تعلیم، 1122, ایکسائز، لاےؤسٹاک، لوکل گورمنٹ اور ضلعی افسران بھی کھلی کچہری میں موجود ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :