پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں31ارب35کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:01

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں31ارب35کروڑ روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی34100 اور34200کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نیتجے میںسرمایہ کاری مالیت میں31ارب35کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت3.21فیصدکم جبکہ62.27فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام، فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34434پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال ، فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس197.56پوائنٹس اضافے سی34281.09پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،121کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں31ارب35کروڑ 33لاکھ39ہزار673روپی کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر67کھرب51ارب7کروڑ31لاکھ24ہزار584روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر15کروڑ13 لاکھ67ہزار50شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت50لاکھ35ہزار250شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سی5565.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت75.00روپے اضافے سی2024.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت77.00روپے کمی سی1523.00روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت46.99روپے کمی سی6700.00روپے ہوگئی ۔

بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ18لاکھ25ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت2پیسے کمی سی3.98روپے اورورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ17لاکھ99ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت5پیسے اضافے سی1.12روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس31.75پوائنٹس اضافے سی16039.48پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس248.00پوائنٹس اضافے سی54857.55پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس188.62پوائنٹس اضافے سی24813.33پوائنٹس پربندہوا ۔