الخدمت سماجی خدمات دیوالی کے موقع پر مستحق ہندوخاندانوں میں فوڈ پیکجز،وہیل چیئرز اورتحائف کی تقسیم: ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ،سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان

دیوالی کی مناسبت سے گھوٹکی،چک اور،سکھر اور بنوعاقل کے مختلف مندروں میں خصوصی تقریبات کا انعقادکیا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:40

الخدمت سماجی خدمات دیوالی کے موقع پر مستحق ہندوخاندانوں میں فوڈ پیکجز،وہیل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی مناسبت سے سندھ بھر میں500مستحق ہندو افراد میں کپڑے، 165خاندانوں میں فوڈ پیکجز اور 30معذورہندو افرادمیں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔دیوالی کی مناسبت سے سندھ کے علاقوں گھوٹکی،چک اور،سکھر اور بنوعاقل کے مختلف مندروں میں تحائف تقسیم کی خصوصی تقریبات اور ظہرانے و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

ان تقریبات میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ ، مرکزی مواخات پروگرام کے انچارج شیراز احمد،الخدمت اقلیتی امور کے مینجر ڈاکٹر شنکر لال اورالخدمت کے مقامی ذمہ داران سمیت ہندوبرادری کے معززین نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

ہندو خاندانوں میں دیوالی کے تحائف تقسیم کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔

اس حوالے سے ہر سال دیوالی کے موقع پر مستحق اور نادار ہندوخاندانوں میں تحائف کی تقسیم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے ہندو محب وطن ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ معاشرے میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ مذہبی منافرت کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جائے اور رواداری ومذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :