پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:20

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اکرم خان درانی، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عطاء الرحمن، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار یعقوب خان ناصر، راشد سومرو اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔