پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری کو شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے رجسٹرار مقرر

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری کو یونیورسٹی کا رجسٹرار مقرر کردیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری تدریس ، تحقیق اور انتظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

رجسٹرار سے قبل داکٹر سید نور شاہ بخاری نے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈین کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیئیہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر نور شاہ تین مرتبہ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے ممبر اور مختلف انتظامی کمیٹیوں کے کنوینر اور ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر نور شاہ نے رجسٹرار کے طور پر چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :