Live Updates

شاہی جوڑا چترال کی حسین وادیوں میں پہنچ گیا

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وادی کیلاش میں مقامی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر چترالی رقص دیکھا، شاہی جوڑے کو چترالی ٹوپی، شال اور اوور کوٹ کا تحفہ دیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 16 اکتوبر 2019 19:01

شاہی جوڑا چترال کی حسین وادیوں میں پہنچ گیا
جترال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2019ء) شاہی جوڑا چترال کی حسین وادیوں میں پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کی اس خوبصورت وادی میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وادی کیلاش میں مقامی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر چترالی رقص دیکھا اور شاہی جوڑے کو چترالی ٹوپی، شال اور اوور کوٹ کا تحفہ دیا گیا۔ شاہی جوڑے نے کیلاش کے لوگوں کی جانب سے تحائف میں دی گئی ٹوپیاں اور شال پہن کر تصاویر بنوائیں۔

 
شاہی جوڑا چترال کی سیر کرتے ہوئے
شاہی جوڑا چترال کی سیر کرتے ہوئے
شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم
شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم


شہزادی کیٹ کیلاش کے لوگوں کے ساتھ
شہزادی کیٹ کیلاش کے لوگوں کے ساتھ

جوڑے نے مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کی۔ شاہی جوڑا کیلاش کے گیتوں سے لطف اندوز بھی ہوا اور شہریوں میں گھل مل گیا۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو چترالی ٹوپی، شال اور اوور کوٹ کا تحفہ بھی دیا گیا۔

(جاری ہے)

 

شاہی جوڑا مقامی لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے
شاہی جوڑا مقامی لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے
شاہی جوڑا پہاڑی سلسلے کا نظارہ کرتے ہوئے
شاہی جوڑا پہاڑی سلسلے کا نظارہ کرتے ہوئے

شاہی جوڑا مقامی لوگوں کے ساتھ
شاہی جوڑا مقامی لوگوں کے ساتھ

ماضی میں شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی چترال کا دورہ کرچکی ہیں۔

گزشرہ روزبرطانوی شاہی جوڑے کی رکشے میں بیٹھ کر پاکستان مونومنٹ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر شہزادہ ولیم نے شیروانی زیب تن کر رکھی تھی جبکہ شہزادی کیٹ نے پاکستان جھنڈے کے رنگھ والی سبز پاکستانی قمیض اور سفید شلوار پہنی ہوئی تھی۔ شاہی جوڑا رکشے میں بیٹھ کر تقریب میں پہنچا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔ آج انہوں نے چترال کی وادی کا دورہ کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات