Live Updates

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے 3نوجوان شہید کر دیئے

سید علی گیلانی کا کشمیر یوںکی حمایت پر پاکستان کا شکریہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:31

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران تین کشمیری نوجوان شہیدکر دیے جبکہ وادی کشمیر اور جموں خطے کے علاقوں میں آج 73ویں رو ز بھی بھارتی فوجی محاصرہ برقرار رہا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیو ںنے نوجوانوںکو ضلع اسلام آباد کے علاقے پزل پورہ میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

مقبوضہ علاقے میں گوکہ پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس بحال کر دی گئی ہے مگر انٹرنٹ اور پری پیڈ موبائل فون سروس کی بندش کیوجہ سے لوگ ابھی بھی سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ صبح کے وقت دکانیں دو گھنٹے کے لیے کھو ل دی جاتی ہیں تاکہ لوگ ضرورت کی اشیائ خرید سکیں۔ سڑکوں پرگاڑیوںکی آمد ورفت زیادہ تر کم رہتی ہے۔

(جاری ہے)

دفاتر میں ملازمین جبکہ سکولوں اور کالجوں میں طلبائ نظر نہیں آرہے۔

تجزیہ کاروںکا کہنا ہے کہ مسلسل ہڑتال دراصل پانچ اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف ایک کشمیر کے غم و غصے کا اظہار ہے اور یہ ایک طرح کی سول نافرمانی ہے۔ لوگوںکی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے سرینگر میں متعدد نئی چیک پوسٹیں او ر بنکر قائم کیے گئے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مشکلات کا شکار کشمیریوں کی حمایت پر پاکستانی عوام اورسیاسی و عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کشمیرکاز کو عالمی سطح پر بھر پور اور موثر انداز سے پیش کرنے کے وزیر اعظم عمران خان کے کردار کو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے اس عمل میں مزید تیزی لائیں تاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال کا بھر پور ادارک ہو۔سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے شیطانی منصوبوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونگے اور وہ بھارتی فوجی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد عزم وہمت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اورفوجی محاصرے سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی مزید مستحکم ہو ا ہے اور وہ آخری سانس تک اپنے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے۔مقبوضہ وادی کشمیر سے فروخت کیلئے جموں خطے میں بھیجے جانے والے سیب پر ’’ پاکستان زندہ باد ، love Burhan Wani،میری جان عمران خان اور گو انڈیا گو بیک‘‘کے نعرے رقم کے گئے ہیں۔

کٹھوعہ کے علاقے میں جب پھلوں کے بیوپاریوں نے وادی کشمیر سے آنے والی سیبوں کی پیٹیاں کھولیں تو انہوں نے ان پر مذکورہ نعرے درج پائے۔بھارتی پویس نے حریت رہنما محمد حیات بٹ کو آج سرینگرمیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔محمد حیات بٹ نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سرینگر کے علاقے آنچار صورہ میں کئی بھارت مخالف مظاہروں کی قیادت کی۔ بھارتی پولیس نے جموں سے ایک صحافی وقار احمد بھٹی کو بھی گرفتار کر لیا۔نامعلوم افراد نے آج ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں ایک مزدور کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات