افغانستان میں گزشتہ ماہ انتخابات کے دوران پر تشدد واقعات میں 85افراد ہلاک ، 370 زخمی ہوئے ،اقوام متحدہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:39

rکابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان میں انتخابات سے متعلقہ پر تشدد واقعات میں85افراد ہلاک جبکہ 370 زخمی ہوئے ہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ ماہ ہونیوالے انتخابات سے متعلقہ پر تشدد فسادات میں 85افراد ہلاک جبکہ 370 زخمی ہوئے رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں ایک تہائی سے زائد بچے شامل ہیں رپورٹ کے مطابق صرف انتخابات کے دن 28افراد ہلاک جبکہ ڈھائی سو سے زائد زخمی ہوئے جبکہ دیگر ہلاکتیں انتخابات کے بعد یا پہلے ہوئیں رپورٹ کے مطابق انتخابات کے روز ہلاکتین طالبان حملوں میں ہوئیں رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے تادامچی یا ماموتو کا کہنا ہے کہ ان انتخابات کے دوران ووٹروں انتخابی کارکنوں مہم چلانے والوں اور انتخابی ریلیوں کے خلاف تشدد انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے