بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے متوقع عالمی اقتصادی شرح نمو میں کمی کر دی

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:39

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے متوقع عالمی اقتصادی شرح نمو میں کمی کر ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ )آئی ایم ایف( نی متوقع عالمی اقتصادی شرح نمو بارے رپورٹ جاری کی ہے جس میں 2019 کے دوران متوقععالمی اقتصادی شرح نمو میں تین فیصد تک کمی کی گئی ہے جو 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد سب سے کم شرح نمو ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی چیف ماہر معاشیات گیتا گوپی ناتھ نے کہا کہ تجارتی رکاوٹیں اور جغرافیائی سیاسی تنائو میں مسلسل اضافہ اقتصادی شرح نمو کو کمزور کرتا رہا ہے جس سے عالمی اقتصادی مستقبل بدستور غیر مستحکم ہورہا ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ مختلف ممالک کی حکومتوں کو اس حوالے سے اپنی پالیسیوں میں غلطی سے اجتناب کرنا چاہیے اور عالمی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔