چین میں کام کرنے والے غیرملکی مالیاتی اداروں کے انتظامی ضوابط میں ترامیم کا فیصلہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:39

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق ملک میںکام کرنے والی غیر ملکی انشورنس کمپنیوں اور غیر ملکی بینکوں کے انتظامی ضوابط میں ترامیم کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دو ضوابط بالترتیب2001 اور2006 میں نافذ العمل ہوئے تھے جو غیر ملکی انشورنس کمپنیوں اور بینکوں کے بہتر انتظام و انصرام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ موجودہ ترامیم سے غیر ملکی انشورنس کمپنیوں اور بینکوں کی چینی منڈی تک رسائی اور ان کی کاروبار کے دائرے کو وسعت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :