غلطی کی گنجائش نہیں، عالمی معیشت تباہی کی دھانے پر ہے، آئی ایم ایف
مریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ کے نتیجے میں 2020 تک عالمی معشیت میں 0.8 فیصد گراوٹ ہوجائے گی، معاشی پالیسی ساز تجارتی تنازعات کے حل کے لیے کام کریں،رپورٹ
بدھ 16 اکتوبر 2019 20:02
(جاری ہے)
انہوں نے عالمی معیشت میں محض 3 فیصد اضافے کے تناظر میں کہا ’موجودہ معاشی حالات میں غلطی کی گنجائش نہیں رہتی، پالیسی سازوں کو تجارتی اور جغرافیائی سیاست پر مشتمل تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں بڑھانی پڑھیں گی‘۔
اس سے قبل بھی آئی ایم ایف نے معیشت کے لیے خطرہ بننے والے تجارتی تنازعات اور مالیاتی مارکیٹ میں مندی کے رجحان سے خبردار کیا تھا۔آئی ایم ایف نے کہا تھا امریکی مالیاتی نظام خطرناک ہوتا نظر آرہا ہے اور تجارتی تنازعات کے باعث سرمایہ کار پریشان ہیں۔علاوہ ازیں آئی ایم ایف کی چیف اقتصادیات گیتا گوپیناتھ نے بیجنگ اور واشنگٹن تنازع میں کمی کی خبر کو خوش آئیند قرار دیا۔گیتا گوپینا تھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کشیدگی میں کمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ کے نتیجے میں 2020 تک عالمی معشیت میں 0.8 فیصد گراوٹ ہوجائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 مارچ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمدات پر تقریباً 60 ارب ڈالر کے محصولات عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔جس کے بعد چین نے انتقاماً 128 امریکی مصنوعات پر درآمدات ڈیوٹی میں 25 فیصد تک اضافہ کردیا تھا۔اپنی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے محصولات میں اضافہ کرکے عالمی تجارتی تعلقات متاثر کرنے کی کوششوں پر تنقید کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 'درآمدات پر ٹیرف میں اضافے اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے دیگر اقدامات عالمی تجارتی نظام کو کمزور کررہے ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.