رابی پیرزادہ کی آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں پرفارمنس

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:29

رابی پیرزادہ کی آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی مناسبت سے تعلیمی اداروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) اداکارہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں منعقدہ کنسرٹ میں پرفارم کیا ۔

(جاری ہے)

رابی پیر زادہ کو آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی مناسبت سے خصوصی طو رپر لاہور سے مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی پرفارمنس کے دوران ملی نغمے پیش کئے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہم یوم تاسیس کی تقریبات کو بھارتی مظالم کا شکار اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں ۔