رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2019 میں 19 اکتوبر کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے

انگلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کا آئرلینڈ سے ہوگا

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:29

رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 2019 میں 19 اکتوبر کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019 میں 19 اکتوبر کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے، میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، ویلز، فرانس، میزبان جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

میگا ایونٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 19 اکتوبر کو دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے اس سلسلے کا پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے بقیہ دو کوارٹر فائنلز 20 اکتوبر کو کھیلے جائینگے ۔ اور تیسرا کوارٹر فائنل میچ 20 اکتوبر کو ویلز اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میگا ایونٹ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میزبان جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیموں نے شرکت کی جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل تھیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کیلئے کوشاں ہے جو اب کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا اور میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔