مریم اورنگزیب کی حمزہ شہباز سے میڈیا کو بات کرنے سے روکنے اور صحافیوں پر تشدد کی مذمت

ملک پر عمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ہے،عمران صاحب آوازین بند کرنے سے سچائی چھپ نہیں سکتی ، نہ ہی جھوٹ سچ بن جائے گا، بیان

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:45

مریم اورنگزیب کی حمزہ شہباز سے میڈیا کو بات کرنے سے روکنے اور صحافیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز سے میڈیا کو بات کرنے سے روکنے اور صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر عمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ہے،عمران صاحب آوازین بند کرنے سے سچائی چھپ نہیں سکتی ، نہ ہی جھوٹ سچ بن جائے گا۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نالائق اور نااہل حکومت نے تمام سیاسی مخالفین کو اغوا کیا ہوا ہے اور ان کی آوازیں بھی بند کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آوازین بند کرنے سے سچائی چھپ نہیں سکتی ، نہ ہی جھوٹ سچ بن جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کے خلاف کرپشن مل نہیں رہی، بوکھلائی فسطائی حکومت اب آوازیں بند کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آزادی اظہار رائے پرتاریخ کی بدترین پابندیاں عائد ہیں، نالائق حکومت صرف عمران نامہ چاہتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میڈیا پر تشدد اور صحافیوں سے بدسلوکی فسطائی حکومت کے خوف میں مبتلا ہونے کا ثبوت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سرکاری افسران، اداروں اور میڈیا پر تشدد اور حملے کرنا عمران صاحب کی جماعت کا پرانا وطیرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سیاسی مخالفین کے خلاف آپ کے الزامات جھوٹ ثابت ہورہے ہیں تو اس میں میڈیا کا کیا قصور ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی فسطائیت، تکبر اور جھوٹ کی سزا میڈیا کو دینے سے حقیقت نہیں بدلے گی ۔انہوںنے کہاکہ سیاسی اسیران کا ہر کیس حکومت کی فسطائیت، جھوٹ اور انتقام کا آئینہ بن چکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ میڈیا پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔