فنکار آئی پی ایل سیزن 2 میں چھکے چوکے لگانے کے لیئے بے چین،نیٹ پریکٹس شروع کردی۔

،شاہد خان،نسیم وکی ،اکرم اداس،امانت چن،ظفرارشاد،افروز خان،سنہری خان،فیروزہ علی،ہیرجٹ،تابندہ علی ،نگار چوہدری ودیگر شامل

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:05

فنکار آئی پی ایل سیزن 2 میں چھکے چوکے لگانے کے لیئے بے چین،نیٹ پریکٹس ..
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) سٹیج فنکارآئی پی ایل سیزن 2 میں چھکے چوکے لگانے کے لیئے بے چین،نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا۔آن لائن کے مطابق انرپاکستان کے پلیٹ فارم سے نومبر میں IPL سیزن 2 کا انعقاد ہونے جارہاہے۔جس میں12 تھیٹر ز سے 100 سپرسٹارز اس میں حصہ لیں گے۔اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر کے تھیٹرز سے مرد فنکارکھلاڑیوں کو لیا جائیگا جبکہ خواتین فنکار ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیئے گرائونڈ میں موجود ہوں گی یہ کرکٹ میچز دوروز تک جاری رہیں گے جس میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقدانعام جبکہ رنراپ ٹیم کوٹرافی اور نقدانعام دئیے جائینگے۔

تھیٹر فنکاروں کا کہناہے کہ اس صحت مندانہ اقدامات کو فروغ دینے پر وہ انرپاکستان کومبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اتنی زیادہ تعداد میں فنکاروں کو ایک گرائونڈ میں اکٹھا کرکے ان کو صحتمندانہ تفریح فراہم کی جائیگی فنکاروں کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کی طرح اس با ربھی وہ اس میں بڑح چڑھ کر حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

ان دنوں اداکارشاہد خان،نسیم وکی،اکرم اداس،امانت چن،ظفر ارشاد،افروزخان سمیت دیگر فنکار شام کو نیٹ پریکٹس میں مصروف ہوچکے ہیں۔

جبکہ اداکارہ سنہری خان،فیروزہ علی،ہیرجٹ،تابندہ علی،نگار چوہدری،وردہ ودیگر کا کہنا ہے کہ ہم بڑی بیتابی کے ساتھ آئی پی ایل سیزن 2 کا انتظار کررہے ہیں۔فنکاروں نے مذید کہا کہ اتنی اچھی اور صحتمندانہ تفریح کا انعقاد کرنے کا سہرا خضر عباس اور قربان پرنس کے سرہے جنہوں نے اپنی سابقہ روائت کو قائم رکھا۔

متعلقہ عنوان :