یونیورسٹی بلیک میلنگ اسکینڈل پر وائس چانسلر کی قائم کی گئی کمیٹی ناقابل اعتبار ہے وائس چانسلر برطرف کیاجائے ،پشتونخوا اسوڈنٹس آرگنائزیشن کامطالبہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) پشتونخوا اسوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے سیکرٹری کبیر افغان،ذونل سینئر معاون محمود علی کاکڑ،سید احسان اللہ آغا،یونس خان ترین،ہدایت خان کاکڑ،لطیف خان بازئی اور فرید خان بریال نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں یونیورسٹی بلیک میلنگ اسکینڈل پر وائس چانسلر کی قائم کی گئی کیٹی کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے اور وطن دوست،جمہوریت پسند طلباء وطالبات نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروز جمعرات 17اکتوبر کو دن 11بجے طلباء ایجو کیشنل الائنس کے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں بیان میں کہاگیا کہ عرصہ دراز سے یونیورسٹی کے معاملات غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار تھے ایک خفیہ پلان کے تحت یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کی بیخ کنی کرنے کیلئے یوبین نامی تنظیم قائم کی گئی اور یونیورسٹی کے اکثر معاملات اس تنظیم کے حوالے کئے گئے طلباء تنظیموں کی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کی گئی سیاسی سرکلز پر حملے کئے گئے سیاسی تنظیموں سے منسلک طلباء کو دھمکیاں دی گئی مقدمات قائم کئے گئے طلباء تنظیموں کی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کی گئی اور جس کسی نے زبان کھولی ان کے خلاف سخت کارروائی کی گئی اساتذہ ملازمین اور طلباء وطالبات کو روزانہ کی بنیاد پر ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا یونیورسٹی کو نوگو ایریا میں تبدیل کیاگیا پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو دبا یا نہیں جاسکا بلکہ آرگنائزیشن کے سرکل کو اکھاڑاگیااورتاحال پی ایس او کے سرکل پر پابندی ہے بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں سے پشتونخواس اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کودبا یا نہیں جاسکا بلکہ آگنائزیشن نئے جذبے اور حوصلے کے ساتھ یونیورسٹی کی صورتحال پردوست طلباء تنظیموں کے ساتھ مل کر جدوجہد کوآگے بڑھا یا اور بالآخر اس اہم اسکینڈل کا نوٹس لیا گیا وائس چانسلر اور اس کی مافیاں کا سیاہ چہرہ عوام کے سامنے لا یا گیا بیان میں کہاگیا کہ یونیورسٹی میں جس طرح صوبے کے اقوام عوام کے قومی روایات واقدار کی دہجیاں اڑائی گئیاس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی لیکن وائس چانسلر اب بھی دلائل دے رہے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے جو اس کی ہٹ دھری اور اس کی پشت پر موجود قوتوں کو ظاہر کرتی ہے بیان میں آرگنائزیشن تک تمام کارکنوں سے اپیل کی گئی ہے کہ 17اکتوبر کو دن 11بجے پریس کلب کوئٹہ پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت یقینی بنائے۔