فیصل آباد:شہراور گردونواح میں ڈکیتی،چوری وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

70سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سرراہ لوگ بھاری مالیت کی نقدی،طلائی زیورات ودرجنوں موبائل فونز سے ہاتھ دھو بیٹھے

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) شہراور گردونواح میں ڈکیتی،چوری وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،70سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سرراہ لوگ بھاری مالیت کی نقدی،طلائی زیورات ودرجنوں موبائل فونز سے ہاتھ دھو بیٹھے،النور گارڈن میں ڈاکوئوں نے صادق کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی،2 تولے زیورات وقیمتی سامان لوٹ لیا،آج صبح سویر ے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں نامعلوم چور امیر حمزہ کے گھر کی چھت پھلانگ کر 60 ہزار کی نقدی،3 تولے زیورات وغیرہ لے گئے،لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں جواد کلب کے قریب صابر سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل نمبری 9835 ہنڈا ون ٹوفائیو ماڈل 2018ء چھین لیاگیا، کینال روڈ لائل پور گیلری کے قریب کار سوار مسلح گروہ عدیل سے 5 سو روپے کی نقدی اور آئی ڈی کارڈ چھین کر لے گیا، ڈجکوٹ کے چک 72 میں بھی موٹرسائیکل نمبری 1493ون ٹو فائیو ہنڈا چھین لی گئی، تاندلیانوالہ روڈ پر ڈاکوئوں نے دکاندا ر سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 32 ہزار کی نقدی وغیرہ چھین لی اور مزاحمت پر میاں اسد کو زخمی کردیا، 102ج ب میں بس سوار افراد سے مسلح افراد نے ایک لاکھ کے قریب نقدی وغیرہ لوٹ لی،طارق آباد میں سجاول سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ایف ڈی ایل 539 و نقدی 3500 روپے چھین لی گئی،جڑانوالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب نصیر خان،گرین ٹائون میں عظیم،ناولٹی پل کے نیچے ذیشان،شاہکوٹ روڈ ہزہ شوگر مل کے قریب شہزاد،اعوان والا پرائم سٹی کے قریب انور،لاہور روڈ اے اے مل کے سامنے ندیم،صوفی ہوٹل شیخوپورہ روڈ سے بھی ندیم،رضوان ٹائون میں طلحہ،ملت روڈ میں زبیر،بڑا شیر سنگھ والا میں محسن،مکوآنہ سے غضنفر علی ،سمن آباد میں رضا،راجہ چوک سے طارق،378گ ب میں عمران،جوالانگر میں احمد،209ر۔

(جاری ہے)

ب پھاٹک سے عابد،پیپلزٹائون میں جہانگیر، 209ر۔ب میں یٰسین ،جمڑیل جھال سے ساجد،ستیانہ روڈ پر عبدالرئوف سے مسلح افراد نے نقدی،موبائل فونز وقیمتی سامان لوٹ لیا،سمندری لاری اڈا میں اسلم کی دکان کے تالے توڑ کر بیٹریاں چرا لی گئی، 145ر۔ب میں چور اشفاق کی 6بکریاں لے اڑے، سمندری روڈ خان سٹریٹ سے عبدالرشید کے پی ٹی سی ایل پرجیکٹ سے قیمتی بیٹریاں چوری ہو گئیں،سرگودھا روڈ پر لاری اڈا میں رمضان کی کار چور لے اڑے۔

سٹی تاندلیانوالہ میں سمیٹ پائپ فیکٹری ستیانہ سے بھی چور کار نمبری 568سوزوکی کلٹس لے گئے سمن آباد میں الچراغ پلازہ سے عمر کی کار ایل ای 7499ماڈل 2019ء بھی چوری ہو گئی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں رحمان ٹائون میں امتیاز،نیشنل ہسپتال کے قریب فیصل ،فوارہ چوک میں غلام نبی،فیصل ہسپتال کے قریب سعید ،نثارکالونی میں حمزہ، ریل بازار سے عرفان،گلستان کالونی میں یاسر،واٹر ورکس جڑانوالہ میں آصف،محمد پورہ میں عمر،گلزار کالونی میں امجد،سٹیم پاور میں خرم کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے ہجویری مسجد گلبرگ کے قریب فائز علی،سیالوی کالونی میں زاہد سرفراز کی موٹرسائیکلیں بھی چورلے اڑے ،زرعی یونیورسٹی سے احمد کی موٹرسائیکل 3556ایف ڈی ایم چور لے گئے مدن پورہ میں احسن صدیقی کا موبائل فون چرا لیاگیا گرونانک پورہ سے غیور کا موبائل بھی چور لے اڑے،ستارہ ٹائون سے صادق خاں سے موبائل ہتھیا لیاگیا،حمید پارک سے اظہر کی موٹرسائیکل بھی چوری ہوگئی 452گ ب میں عامر،کر میں خورشید،ماموں کانجن میں طارق محمود کا قیمتی سامان چرا لیاگیا، 228گ ب میں مراد کی موٹرسائیکل چور لے اڑے 642گ ب میں عمران کے گھر سے چور نقدی ،طلائی زیورات لے اڑے ،قصبہ کھرڑیانوالہ میں عبدالباسط سے نقدی وغیرہ چھین لی گئی ،76ر۔

ب میں شفیق سے موبائل ونقدی چھین لی گئی فیکٹری ایریا میں علعہ حمید سے 35سو روپے ،موبائل چھین لیاگیا، ٹی چوک میں خاتون کے پرس سے نقدی وغیرہ چرا لی گئی،امین آباد میں احسان الٰہی ایچ بی ایل سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا کہ ڈاکوئوں نے 38ہزار کی نقدی وموبائل چھین لیا،نثارکالونی میں احمد سے موبائل فون چھین لیاگیا،225ر۔ب میں اسد شوکت سے 60ہزار کی نقدی وغیرہ چھین لی 202ر۔

ب میں عبدالرحمن لاکھوں مالیت کی نقدی وقیمتی سامان چرا لیاگیا، 126ر۔ب میں گل زمان خان،102ج ب میں افغان کو لوٹ لیاگیا سوساں روڈ سے طلحہ اسلم،حق باہو چوک میں عمیر،عمر بلاک میں رفیق، طارق آباد میں سجاول،میٹرو سرگودھا روڈ سے ریاض ،ڈی گرائونڈ سے نبیل،چن ون روڈ سے ستارہ زاہد،گٹ والا پارک سے جمیل شہزاد،گٹ والا پارک سے رضوان،النور گارڈن میں بہادر،ستیانہ روڈ سے احمد نوید نقدی وغیرہ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔