ٰفیصل آباد:گرم سالن گرنے سے کمسن بچی بری طرح جھلس گئی،الائیڈ ہسپتال برن یونٹ میں طبی امداد جاری

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) گرم سالن گرنے سے کمسن بچی بری طرح جھلس گئی،الائیڈ ہسپتال برن یونٹ میں طبی امداد جاری،تفصیلات کے مطابق ستیانہ روڈ پر واقع رچنا ٹائون کے رہائشی عامر کی دو سالہ بیٹی عنایہ گھر میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران برتن میں پڑا گرم سالن اس کے اوپر گرگیا جس کے باعث بری طرح جھلس گئی جسے گھر والوں نے الائیڈ ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :