حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے چار روزہ سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہوگئی

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:03

حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے چار روزہ سالانہ عرس کی تقریبات شروع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے چار روزہ سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن کی زیر صدارت بینالاقوامی اسلامی کانفرنس بھی منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف نے لنگر کی تقسیم کے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔ جبکہ عرس کی تقریبات پر دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ 19 اکتوبر کو شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :