قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم آج بیجنگ روانہ ہوگی

12 رکنی ٹیم کی قیادت محمد حارث خان کریں گے۔ صائم ایوب کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:03

قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم آج بیجنگ روانہ ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم چین اور افغانستان کے خلاف دوستانہ میچز کھیلنے کے لیے آج چین کے شہر بیجنگ کے لیے روانہ ہوگی۔12 رکنی ٹیم کی قیادت محمد حارث خان کریں گے۔ صائم ایوب کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم19اکتوبربروز ہفتہ کو چین اور 20 اکتوبر بروز اتوار کو افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

افغانستان اورپاکستان کے انڈر 19 کھلاڑیوں پر مشتمل مشترکہ ٹیم 23 اکتوبر بروز بدھ چین کے خلاف میدان میں اترے گی۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 24 اکتوبر کو وطن واپس لوٹے گی۔چینی حکومت کی جانب سے منعقد کیے گئے دورے کا مقصد پاکستان ، افغانستان اور چین کے باہمی تعلقات کو مزید پروان چڑھانا ہے۔قومی انڈر 19 اسکواڈ میں محمد حارث خان(کپتان)، صائم ایوب (نائب کپتان)، عامر علی، عباس آفریدی، فہد منیر، حسیب اللہ(وکٹ کیپر)، جہانزیب سلطان، محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر، سمیر ثاقب، شیراز خان اور زمان خان شامل ہیں۔اسپورٹ اسٹاف میں مہتشم رشید (کوچ)، ریحان خالد (فزیوتھراپسٹ ٹرینر)شامل ہیں۔