حمزہ شہباز کی پیشی پر پولیس کاصحافیوں پر تشدد کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:25

حمزہ شہباز کی پیشی پر پولیس کاصحافیوں پر تشدد کیخلاف مذمتی قرارداد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی پیشی پر پولیس کاصحافیوں پر تشدد کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور کی احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی پیشی پر پنجاب پولیس کا صحافیوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔

میڈیا کی آزادی کی دعویدار حکومت پولیس کے ذریعے میڈیا کا گلا گونٹ رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پوری دنیا میں پاکستان کے آزاد میڈیا کاڈنڈورا پیٹ رہے ہیں۔پاکستان میںاپوزیشن رہنماوں کومیڈیا پر سینسر شپ کا سامنا ہے۔موجودہ دور حکومت میں اپوزیشن اور میڈیا سب سے زیادہ ریاستی جبر و تشدد کا شکار بن رہے ہیں۔ڈکٹیٹر شپ کے دور میں بھی اپوزیشن جماعتوں اور میڈیاکو ایسی پابندیوں کا سامنا نہیں تھا۔لہذا یہ ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب پولیس کے آمرانہ رویے کا نوٹس لیا جائے۔صحافیوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔