Live Updates

احتجاج کا واویلا کرنے والوںکے پاس کوئی ایجنڈاہے نہ فلاح عامہ کا کوئی پروگرام:عثمان بزدار

ذاتی مفادات کی سیاست کرنیوالوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،سابق ادوار کی غلط پالیسیوں سے معیشت کا بیڑا غرق ہوا ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور عمائدین سے گفتگو، وزیراعلیٰ نے مسائل سنے اور حل کیلئے احکامات جاری کئے برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کو کل پاکستان کے دل لاہورآمد پر خوش آمدیدکہتے ہیں اور خیرمقدم کرتے ہیں )چیئرمین پبلک نیوز چوہدری عبدالجبار کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:40

احتجاج کا واویلا کرنے والوںکے پاس کوئی ایجنڈاہے نہ فلاح عامہ کا کوئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور عمائدین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے شب و روز محنت کررہے ہیں اور نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے۔

سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت کا بیڑا غرق ہوا۔ تبدیلی سے خائف عناصرکو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ احتجاج کا واویلا کرنے والوںکے پاس کوئی ایجنڈاہے نہ فلاح عامہ کا کوئی پروگرام اور یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیںگے۔ہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے اور تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔ عوام سے میرا رابطہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے اور میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کو کل پاکستان کے دل لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور معززمہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں برطانیہ کے شاہی خاندان کیلئے بہت احترام ہے اور لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے دورے کی یادیں آج بھی پاکستانیوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔

شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات کے مزید فروغ میں معاون ثابت ہوگااور دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مثالی ہیںاوربرطانیہ کا پاکستان کی سماجی ترقی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیئرمین پبلک نیوز چوہدری عبدالجبار کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غربت معاشرے میں بگاڑ کا بڑا سبب ہے۔غربت پر قابو پانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کو دور کرنا ضروری ہے۔

معاشرے میں انتہا پسندانہ رویوں کے خاتمے کیلئے غربت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ جس معاشرے میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہو، وہاں امیر اور غریب میں تفریق بڑھتی ہے، لہٰذاغربت میں کمی کیلئے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے عمل کو روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غریب افراد کی حلال رزق سے امداد کرنا دین اسلام کا اولین درس ہے ۔

غربت سے متعلقہ مسائل میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات اور ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو غریب آدمی کے مسائل کا پورا ادراک ہے اور ہماری حکومت نے غربت میں کمی کیلئے کئی پروگرامز شروع کئے ہیں۔ غریب لوگوں کی حالت زار میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ انہو ںنے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے کوششیں صاحب حیثیت افراد کی بھی اخلاقی، قومی اور سماجی ذمہ داری ہے اور آج کے دن کا پیغام ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا موثر کردار ادا کرے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ دن غربت اور محرومی کی زندگی گزارنے والے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں اس امر کا اعادہ کرنا ہے کہ غریب لوگوں کی فلاح وبہبود کے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات