خواتین سمیت تمام محروم طبقات کی انتخابی عمل میںشمولیت کیلئے کوشاں ہیں،پیرمقبول احمد

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:54

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا پیر مقبول احمدنے کہاہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین سمیت تمام محروم طبقات کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لئے کوشاں ہیں۔ یہ بات انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے Volunteer Program Students کے تحت پشاور یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے طلبہ و طالبات میں توصیفی اسناد کی تقسیم کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ پشاور میں مختلف جامعات، کالجوں اور دیگر اعلی تعلیمی اداروں کے تربیت یافتہ کُل450 طلبہ و طالبات میں توصیفی اسناد تقسیم کئے جائینگے، آج کی یہ پہلی تقریب اس سلسلے کی کڑی ہے۔ اس موقع پر شعبہ جغرافیہ کے چئیرپرسن ڈاکٹر عفت تبسم اور الیکشن کمیشن کے لئے فوکل پرسن ڈاکٹر شہلا گل ، جملہ فیکلٹی ممبران اور ڈائریکٹر جینڈر افئیرز ہارون خان شینواری بھی تقریب میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاکہ شعبہ جغرافیہ کے طلبہ و طالبات اتنی زیادہ تعداد میں الیکشن کمیشن کے لئے بطور رضاکاراپنی خدمات پیش کرنا نیک شگون ہے جس کے آنے والے بلدیاتی انتخابات میںبڑے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر تمام محروم طبقات بالخصوص خواتین کی ٹرن بڑھانے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات الیکشن کمیشن کے سفیر بن کر عام لوگوں تک الیکشن کمیشن کا پیغام پہنچائیں۔ پیر مقبول احمد نے شعبہ جغرافیہ کی چئیرپرسن، فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے ووٹرز آگاہی مہم میں الیکشن کمیشن کا ساتھ دیا۔اس سے پہلے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کئے گئے۔ جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر شہلا گل کو بھی ان کی گرانقدر خدمات پر خصوصی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔

ڈائریکٹر جینڈرز افئیرز ہارون کان شینواری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسی طرح کی تقریب 21اکتوبر کو نمل NUMLیونیورسٹی میں ہوگی اور صبح 10بجے ووٹرز آگاہی مہم کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔ جن میں وی سی سمیت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈر افئیرز مس نگہت صدیق، صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا اور دیگر افسران بھی شرکت کریں گے۔ جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 22اکتوبر کو فرنٹیر لاء کالج جبکہ 23اکتوبر کو پاک سٹدی سنٹر یونیورسٹی آف پشاور میں اسناد تقسیم کی جائیںگے۔ ہارون خان شینواری نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے زیر نگرانی ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں گذشتہ ایک سال سے پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں میں خواتین کی آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنانے کیلئے ووٹرز آگاہی مہم چلائی گئی اوررضاکاروںکی رجسٹریشن بھی مکمل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، تعلیم سے وابستہ افراد کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رہیگا تاکہ الیکشن کمیشن معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص خواتین و معذور افراد کی انتخابی عمل میںشرکت یقینی بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہو۔ آخر میں ڈیپارٹمنٹ کی چئیرپرسن ڈاکٹر عفت تبسم نے صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا۔ کہ وہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گی۔