پی ایس 11 لاڑکانہ ، 138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 حساس ترین، 50 حساس اور 68 نارمل

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:05

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) پی ایس 11 لاڑکانہ کے 138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 حساس ترین، 50 حساس اور 68 نارمل ہیں، جبکہ سیکیورٹی کیلئے پاک افواج اور رینجرز اہلکاروں سمیت پولسی اہلکار اور افسران اپنے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

د وسری جانبالیکسن کمیشن کی جانب سے قوائد اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دوسری مرتبہ مشیر سندھ نثار کھوڑو، وزیر شبیر بجارانی اور ایم این اے خورشید جونیجو ک ونوٹیس جاری کرتے ہوئے، جمعرات کو اسباب جمع کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں، جس پر وہ پیش نہ ہوئے۔

جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے انتظامات مکل کرلیے ہیں اور انتخابی عملہ کو سمان فراہم کرنے کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر رسد یقینی بنادی۔ بتایا جاتا ہے کہ انتخابات میں جملہ 15 افراد حصہ لے رہے ہیں، جن میں سے فقط دو امیدواروں پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد سومرو اور جی ڈی اے کے معظم عباسی کے درمیان ہونے کے امکانات ہیں