دنیائے کرکٹ میں بھونچال، آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے الزام میں 3 "پاکستانی" کرکٹرز پر پابندی عائد کر دی

متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی نژاد کرکٹرز محمد نوید، قدیر خان، شیمان انور بٹ کو معطل کرتے ہوئے 16 روز کے اندر جواب جمع کرونے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی بدھ 16 اکتوبر 2019 19:33

دنیائے کرکٹ میں بھونچال، آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے الزام میں 3 "پاکستانی" ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2019ء) دنیائے کرکٹ میں بھونچال، آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے الزام میں 3 "پاکستانی" کرکٹرز پر پابندی عائد کر دی، متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانی نژاد کرکٹرز محمد نوید، قدیر خان، شیمان انور بٹ کو معطل کرتے ہوئے 16 روز کے اندر جواب جمع کرونے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے 3 پاکستانی نژاد کرکٹرز کو فوری معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جن کرکٹرز کو معطل کیا گیا ہے ان میں محمد نوید، قدیر خان، شیمان انور بٹ شامل ہیں۔ محمد نوید متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق تینوں کرکٹرزکو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قدیرخان پربکیوں سےروابط اورمعلومات فراہم کرنےکاالزام ہے۔ کرکٹرشیمان انوربٹ پربھی ٹی ٹوینٹی کوالیفائرزمیں کرپشن پرراضی ہونےکاالزام ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد نوید پر ٹی ٹین لیگ میں فکسنگ پررضامندی کےالزامات ہیں۔ تینوں کرکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان پر عائد الزامات سے متعلق 16 روز کے اندر جواب جمع کروایا جائے۔