قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ کادوسرا روز مکمل

ناردرن نے سندھ کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دے دی، سنٹرل پنجاب کے اوپنر سعد بن ا طہر کی سنچری

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:38

قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ کادوسرا روز مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء) اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن نے سندھ کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دے دی۔ پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے والی سندھ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سندھ کے کھلاڑیوں کوپچ پر دوڑنے کی قیمت ادا کرنا پڑی۔ ناردرن کو 5 اضافی رنز سے نواز دیا گیا۔ میچ کے دوسرے روزسندھ کی ٹیم 2 بار آوٴٹ ہوکر پویلین واپس لوٹی۔

بدھ کے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنزسے کھیل کا دوبارہ آغاز کرنے والی سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں101اور دوسری اننگز میں 171 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ پہلی اننگز میں سندھ کے 9 اور دوسری اننگز میں 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ناردرن کی جانب سے اسپنر عاقب لیاقت نے 6 جبکہ مہران ممتاز اور منیر ریاض نیمیچ میں 5،5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ناردرن کی ٹیم نیپہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے۔


دوسری جانب جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم کوپہلی اننگز میں بلوچستان کے خلاف20 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے بغیر کسی نقصان کے 35 رنز سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کیا۔اوپنر سعد بن اطہرکی شاندار سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے مقررہ 83 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بنائے۔ سعد بن اطہر نے 12 چوکوں کی مدد سے 108 رنز اسکور کیے۔

بلوچستان کی جانب سے اسپنر محمد جنید نے 4کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ بلوچستان کی ٹیم میچ کے آخری روز اپنی دوسری اننگز کاآغاز کرے گی۔اس سے قبل بلوچستان نے پہلی اننگز میں مقررہ83 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے۔
کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں سدرن پنجاب کی ٹیم خیبرپختونخوا کے 270 رنز کے جواب میں 267 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ خیبرپختونخوا نے دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالیے ہیں۔

اس سے قبل سدرن پنجاب کی ٹیم باسط علی اور محمد آصف کی نصف سنچریوں کی بدولت 267رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔اوپنر باسط علی نے 82 اور آلراوٴنڈرمحمد آصف نے 58 رنز کی اننگز کھیلیں۔خیبرپختونخواکیحارث خان نے3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ خیبرپختونخوا کو دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 80 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اس کے 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔