مودی کی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں اپنے حصے کا پانی لینا جانتے ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بھارت کی ملک دشمن ہر چال اور سازش پر گہری نظر رکھتے ہیں ،مرسکتے ہیں پاکستان کی سلامتی پر آنچ آنے نہیں دینگے،ثروت اعجاز قادری

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مودی کی گیدڑ بھبکیوں میں آنے والے نہیں اپنے حصے کا پانی لینا جانتے ہیں ،بھارت کشمیرمیں مظالم بند کردے اقوام متحدہ معتصبانہ ادارہ بن چکا ہے ،سعودیہ ،ایران سفارتی طور پر تعلقات بہتر بنانے اور ایکدوسرے پر تحفظات کو سفارتی سطح پر حل کریں ،مسلم ممالک اقوام متحدہ طرز پر عالمی ادارہ قائم کریں ،اقوام متحدہ یہود ونصاری ٰ کی لونڈی بن کر رہ گیا ہے ،مسلم اُمہ کو اقوام متحدہ سے انصاف کی توقع نہیں ہے ،عالمی برادری کی مسئلہ کشمیر پر بے حسی انصاف کا قتل اور انسانیت سوز مظالم کا ساتھ دینے کے مترادف عمل ہے ،بھارت کی ملک دشمن ہر چال اور سازش پر گہری نظر رکھتے ہیں ،مرسکتے ہیں پاکستان کی سلامتی پر آنچ آنے نہیں دینگے ،ہمارے ہاتھ آئینی طور پر بندھے ہوئے ہیں جس دن پاک فوج یا حکومت پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا بھارت دنیا کے نقشے پر نہیں ہوگا ،کشمیریوں کو حق خود ارادیت مل کر رہے گا ،کوئی طاقت کشمیر کے عوام کی لیکر رہینگے آزادی کی آواز کو نہیں دباسکتی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیر کی آزادی کی آواز کو اب دبانا کسی کے بس میں نہیں ہوگا ،مودی حکومت نے تمام پتے استعمال کرلئے ہیں مگر کشمیریوں کو نہ ڈرا سکا اور نہ خوفزدہ کرسکا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں آج بھی آواز گونج رہی ہے ہم کیا چاہتے آزادی ،کشمیر بنے گا پاکستان ،بھارت سن لے پاکستان کے عوام کے دلوں سے کشمیریوں کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ،آج کشمیر میں ظلم کی انتہا ہوچکی ہے اس کا درد ہر مسلمان محسوس کررہا ہے ،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ مودی کی مذہبی جنونیت اور مسلم نسل کشی کی اول روز سے مذمت کررہے ہیں اقوام متحدہ یا عالمی برادری مذمت کی بجائے بھارت کو کشمیریوں پر مظالم اور نسل کشی سے روکے ۔