احسن اقبال عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں، فردوس عاشق اعوان

لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں،ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں ،مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ، ٹوئٹ

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:44

احسن اقبال عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احسن اقبال عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں، لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں،ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں ،مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ۔

بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال صاحب !عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائیاپنے قائدین میں صلح کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عمل داری اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سو چتے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کیلئے صرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ خود موجود ہوں۔