دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار افراد کی حفاظت کا ضامن ہے ،محمد بن اشرف

موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد ہیلمٹ کا استعمال کریں تاکہ انسانی جان کو محفوظ بنایا جاسکے، سی ٹی او راولپنڈی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار افراد کی حفاظت کا ضامن ہے کیونکہ ہیلمٹ روڈ حادثہ کی صورت میں سر کی جان لیوا چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد ہیلمٹ کا استعمال کریں تاکہ انسانی جان کی اہمیت کے پیش نظر موٹر سائیکل پر سوار دونوں سواروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے اس امر کا اظہار انہوںنے ہیلمٹ کی اہمیت کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کیا سی ٹی او نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کئے بغیر ڈرائیونگ انتہائی خطرناک عمل ہے لہذاء موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کی اہمیت کے پیش نظر دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال اپنے اوپر فرض کر لیں کیونکہ ہیلمٹ آگاہی کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی کاعمل بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :