Live Updates

مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداراوں کی تقریب حلف برداری

احسن اقبال نے مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار احمد ،جنرل سیکرٹری ملک سہیل لال سمیت دیگر عہدیداراوں سے حلف لیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار احمد ،جنرل سیکرٹری ملک سہیل لال سمیت دیگر عہدیداراوں سے حلف لیا اور پارٹی کو گراس روٹ لیول تک منظم بنانے کے لئے ٹیم ورک کے طور پر آگے بڑھنے کی ہدایات دیں ۔

گذشتہ روز لاہور میں ڈویژنل عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،صوبائی جنرل سیکرٹری اویس لغاری کے علاوہ مرکزی اور صوبائی عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مہمان خصوصی احسن اقبال نے راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار احمد ،سینئر نائب صدر تنویر اسلم ملک،جنرل سیکرٹری ملک سہیل لال اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چوہدری ندیم خادم سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایات دیں کہ پنجاب کی باڈی ڈویژنل باڈی کے معاملات میں مداخلت نہیں کر ے گی تا کہ کسی بھی قسم کی گروپ بندی نہ ہوسکے ۔انہوں نے ہدایات دیں کہ تمام عہدیداران پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ،جو عہدیداران پارٹی چھوڑ گئے ہیں ان کی جگہ نئے اچھی شہرت کے حامل لوگوں کی تقرری کر کے اپنی اپنی ٹیمیں جلد از جلد مکمل کیں جائیں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار احمد نے پارٹی کے قائد محمد نواز شریف ، محمد شہباز شریف ، احسن اقبال ،اویس لغاری اور دیگر قائدین کی جانب سے بھرپور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی پارٹی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ اس اعتماد پر پورا اتروں گا اور کارکردگی نچلی سطح پر نظر آئے گی ،ہم پہلے بھی ٹیم ورک پر یقین رکھتے تھے اب بھی تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور پہلے سے بہتر نتائج دیں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات