Live Updates

فواد چوہدری کا نوکریوں کے انتخابی منشور سے پھر جانا عوام پر ظلم اور قوم کی تذلیل ہے، چیئرمین پی ایس پی

اس عمل کے مستقبل میں خطرناک نتائج برآمد ہونگے کیونکہ عوام آئندہ سیاستدانوں پر اعتبار نہیں کریں گے،مصطفی کمال

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:53

فواد چوہدری کا نوکریوں کے انتخابی منشور سے پھر جانا عوام پر ظلم اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے زمہ دار وزیر فواد چودھری کا تحریک انصاف کے ایک کروڑ نوکریوں کے انتخابی منشور سے پھر جانا حکومت کی جانب سے عوام پر صریح ظلم اور قوم کے اعتبار کی تزلیل ہے، حکمران بنتے ہی اپنے انتخابی منشور میں کیے گئے اپنے وعدے سے پھر جانے پر قوم سے معافی مانگیں. اس عمل کے مستقبل میں خطرناک نتائج برآمد ہونگے کیونکہ عوام آئندہ سیاستدانوں پر اعتبار نہیں کریں گی. مصطفی کمال نے مزید کہا کہ 50 لاکھ گھر،1کروڑ نوکریاں اور 200 ارب ڈالرز کی بیرون ملک سے واپسی ہی تو وہ وعدے تھے جس کی بنیاد پر تحریک انصاف کو پچھلے انتخابات میں منتخب کیا گیا تھا، حکومت کا اپنے وعدوں اور دعووں سے پلٹ جانا عوام میں شدید بے چینی کا باعث بن رہا ہے، نااہل اور ناکام حکمرانوں نے بے روزگاری اور مہنگائی سے بدحال عوام سے نوکریوں کا آسرا بھی چھین لیا، قوم کو اب پی ٹی آئی کی حکومت سے کوئی امید باقی نہیں رہی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی بی میں عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوکریوں اور گھروں کے وعدوں پر پوری انتخابی مہم چلائی گء اور اب اس کی مکمل نفی کی جا رہی ہے، روز بروز بگڑتی معاشی صورتحال میں لوگوں کے لیے اپنے روزگار بچانا مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے۔ بالخصوص نوجوان جو ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں وہ سخت مایوسی کا شکار ہوئے ہیں۔

اقتدار میں آنے سے قبل یہ دعوی کیا گیا تھا کہ لوگ بیرون ملک سے پاکستان نوکریاں حاصل کرنے آئیں گے لیکن اب پاکستان کا پڑھا لکھا طبقہ ملکسے باہر جانے کے لیے کوشاں ہی. سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ لوگ امید نہ ہاریں پاک سرزمین پارٹی مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل پیش کر چکی ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات