Live Updates

پاکستان پہنچنے پر برطانوی شہزادی کے ایک عمل نے برطانوی میڈیا کو سیخ پا کر دیا

شہزادی کیٹ نے ایک پاکستانی پولیس افسر سے ہاتھ ملایا تھا جسے برطانوی میڈیا ہضم نہ کر پایا، سرکاری افسر سے ہاتھ ملانا سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 16 اکتوبر 2019 21:50

پاکستان پہنچنے پر برطانوی شہزادی کے ایک عمل نے برطانوی میڈیا کو سیخ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان پہنچنے پر برطانوی شہزادی کے ایک عمل نے برطانوی میڈیا کو سیخ پا کر دیا، شہزادی کیٹ نے ایک پاکستانی پولیس افسر سے ہاتھ ملایا تھا جسے برطانوی میڈیا ہضم نہ کر پایا، سرکاری افسر سے ہاتھ ملانا سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ 2 روز قبل پاکستان کے خصوصی دورے کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے تھے۔

اسلام آباد پہنچنے کے بعد گزشتہ روز دونوں شخصیات نے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی تھی۔ ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاوس پہنچنے پر دونوں شخصیات کا استقبال ایک پولیس افسر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جبکہ شہزادی کیٹ نے اس موقع پر پولیس افسر کا شکیریہ ادا کرتے ہوئے اس سے ہاتھ بھی ملایا تھا۔

(جاری ہے)

اب برطانوی شہزادی کے اس معمولی سے عمل پر بھارتی میڈیا پاگل ہو کر ان کیخلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے۔

برطانوی میڈیا نے اعتراض اٹھایا ہے کہ شہزادی کیٹ نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی ہے۔ سفارتی آداب کے تحت شہزادی کیٹ کسی بھی سرکاری افسر سے ہاتھ نہیں ملا سکتی تھیں، تاہم انہوں نے پروٹول کیخلاف جاتے ہوئے پاکستانی پولیس افسر سے ہاتھ ملایا اس کا حال چال پوچھے۔ دوسری جانب برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے، چترال پہنچنے پر برطانوی شہزادے اور شہزادی کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں سوار شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وادیوں اور ہمالیہ کی برف پوش پربتوں کا نظارہ کیا۔ روشن آنکھیں، چہرے پر مسکراہٹ، سر پر چترالی ٹوپی، کاندھے پر روایتی گرم شال، چمڑے کی جیکٹ اور لانگ شوز پہنے کیٹ مڈلٹن چترالی ثقافت میں کوہ قاف کی شہزادی نظر آئیں، شہزادہ ولیم بھی سفید چغے میں ملبوس تھے۔شاہی جوڑا مقامی کیلاش قبیلے کے روایتی رہن سہن کا مشاہدہ بھی کرے گا۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے مختصر قیام کے دوران چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے گلیشیئرز پر اثرات کا بھی جائزہ لے گا۔ ‘ برطانوی شاہی جوڑے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں مصروف دن گزارا، شاہی مہمان شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی جبکہ وزیر اعظم ہاوس آمد پر عمران خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔صدر عارف علوی اور شہزادہ ولیم کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ صدر عارف علوی سے ملاقات کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے حکومت کے موسمیاتی تبدیلی اورغربت کے خاتمے کیلئے اقدامات کو سراہا۔ اس دوران شہزادی نے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا جو پاکستان کے پرچم میں موجود رنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات