امریکی ڈالر کے بعد سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی سستے ہوگئے

کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز سعودی اور اماراتی دونوں ممالک کی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:57

امریکی ڈالر کے بعد سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی سستے ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء) امریکی ڈالر کے بعد سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی سستے ہوگئے، کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز سعودی اور اماراتی دونوں ممالک کی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کیساتھ ساتھ اب سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی ہے۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں باالترتیب 10،10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے سے گھٹ کر41.30روپے اورقیمت فروخت41.70روپے سے گھٹ کر41.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے سے گھٹ کر42.30روپے اورقیمت فروخت42.70روپے سے گھٹ کر42.60روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے کااضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.03روپے سے بڑھ کر156.05روپے اورقیمت فروخت156.13روپے سے بڑھ کر156.15روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.70روپے اورقیمت فروخت156.20روپے پرمستحکم رہی۔

یوروکی قیمت میں30پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں 1.50روپے اور قیمت فروخت میں1.30روپے کامزیداضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.20روپے سے بڑھ کر171.50روپے اورقیمت فروخت173.20روپے سے بڑھ کر173.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید196.50روپی سے بڑھ کر198.00روپے اورقیمت فروخت198.50روپے سے بڑھ کر199.80روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت23.60روپے سے بڑھ کر23.70روپے ہوگئی۔