Live Updates

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے: فیصل واوڈا

مولانا چاہتے ہیں کہ انکو گرفتار کر لیا جائے اور وہ اسکو جواز بنا کر واویلا کریں لیکن ہم نے انکار کر دیا ہے: وفاقی وزیر آبی وسائل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 16 اکتوبر 2019 22:05

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں گرفتار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2019ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے۔ فیصل واوڈا نے نجی ٹیوی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اس حوالے سے بتایا کہ حکومت کا مولانا گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ہم مولانا اور ان کے کارکنان کو بریانی، حلوہ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا چاہتے ہیں کہ انکو گرفتار کر لیا جائے اور وہ اسکو جواز بنا کر واویلا کریں لیکن ہم نے انکار کر دیا ہے اور ہم ایسا نہیں کریں گے۔ 
 
 
دوسری جانب حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ پرویز خٹک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

کمیٹی اپوزیشن کے مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔تاہم مولاناا فضل الرحمن نے حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے قبل حکومت کو استفعیٰ دینے ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ سے پہلے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا۔

جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ی۔خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا۔ اس ضمن میں ایک طرف تو جمیعت علمائے اسلام (ف) نے تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے مولانا کا مارچ اور دھرنا روکنے کے لیے حکمت عملی بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات